Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین کے جادو نے مداحوں کو حیران کر دیا

Now Reading:

یاسر حسین کے جادو نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور میزبان یاسر حسین کا بلے کے ساتھ کیا گیا جادو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

Advertisement

فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یاسر حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اُنہیں ایک بلے کے ساتھ جادو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاسر حسین کی اس ویڈیو پرمداح خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاسر حسین اپنی اس ویڈیو پر خود ہی اپنے جادو سے محظوظ ہوتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل یاسر حسین اور اقرا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری نے بھی مبارک باد دی  تھی جبکہ اداکارہ منال خان نے یاسرکو ان کے آنے والے بچے کا صدقہ دینے کو کہا تھا۔

Advertisement

منال خان نے اداکار یاسر سے اقرا اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش کی تھی۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’منال خان پھر تو دو صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور دولہا بھائی کا بھی۔‘

یاسر اور منال کی بچے کا صدقہ دینے پر دلچسپ گفتگو

 اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنا گیا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات لکھے گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز کی گود بھرائی کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ڈیزائنر نے بتایا تھا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص  دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔

اُنہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

ڈیزائنر نے کہا تھا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔

ڈیزائنر نے مزید کہا تھا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔

اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

علم سب سے بڑی دولت ہے

Advertisement

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں 

کسی سے لڑائی نہ کرو
اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو

لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Fahad Hussayn (@officialfahadhussayn)

Advertisement

گزشتہ دنوں اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

Advertisement

اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اداکار یاسر نے پوسٹ  کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔

 یاسر حسین نے لکھا تھا کہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔

اداکار نے مزید  لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر