صوبائی وزیر برائے خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت اور کوششوں سے ملکی معیشت ٹیک آف کر چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ترسیلات زر، برآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، رواں سال فصلوں کی پیداوار اور سرکلر ڈیٹ سمیت تمام معاشی اعشائے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت اورکوششوں سےملکی معیشت ٹیک آف کرچکی ہے۔ترسیلات زر،برآمدات،کرنٹ اکاؤنٹ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ،رواں سال فصلوں کی پیداوار،سرکلر ڈیٹ سمیت تمام معاشی اعشائےمثبت سمت میں گامزن ہیں۔حکومت کی تمام توجہ غریب عوام کوریلیف فراہم کرنےپرہے۔آئندہ بجٹ عوامی ہوگا۔
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) May 25, 2021
صوبائی وزیر برائے خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ حکومت کی تمام توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر ہے، آئندہ بجٹ عوامی ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News