پاکستان سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال کے پیش نظر کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس میں کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 23 مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔
نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جبکہ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 38 ممالک شامل ہیں۔
کیٹیگری سی ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط ہے جبکہ ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News