Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہے، صدر مملکت

Now Reading:

فلسطین، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فلسطین، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت نے 21 مئی کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے پر صدر جنرل اسمبلی کے کردار کو سراہا ہے۔

عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ نسلی امتیاز کی جديد صورت اسلامو فوبیا کے تدارک کے لئے بین الاقوامی تعلقات میں انصاف، اخلاقیات اور بردباری کے فروغ کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے معاشرتی اور معاشی اثرات کم کرنے کے لئے کورونا  ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وولکن بوزکر نے عارف علوی کو بین الاقوامی سیاسی، سماجی و معاشی امور پر لیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے خصوصی تقریب میں وولکن بوزکر کو ’’ ہلالِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ بھی دیا، ایوارڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہری پور، مدرسے کی چھت گر گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
آج انکشاف ہوا کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پر ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کی معاہدے کی خلاف ورزی، انتظامیہ کی کارروائی پر شرکا کا پتھراؤ
افغان علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا کا دورہ
ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر