Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل ترین حکومت کا صرف ترین نکل گیا تو یہ گھبرا گئے،مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

نااہل ترین حکومت کا صرف ترین نکل گیا تو یہ گھبرا گئے،مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل ترین حکومت کا صرف ترین نکل گیا تو یہ گھبرا گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کوئی ایک اسکینڈل بتا دیں اور میں عمران خان کے ایک درجن اسکینڈل بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا اسکینڈل شوگر مافیا سے منسلک افراد کا ہے ،چینی 55  روپے سے سنچری کراس کر جاتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ چینی 110 سے 100 پر آتی ہے تو کہتے ہیں واہ کیا کپتان ہے، وزیراعظم کے نوٹس کے بعد چینی کی قیمت 110 روپے ہوجاتی ہے اور ان کے لوگ یہ نہیں سوچتے کہ چینی 55 سے 110 کی ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ صدرمملکت آئین کے تحت وزیراعظم کو اکثریت ثابت کرنے کا کہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی شکل میں اربوں کا ٹیکہ لگایا ہے جبکہ رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے کپتان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت ہے؟ اور وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کے پاس بھی اکثریت ہے یا نہیں؟

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے پریشر کے اثرات نظر آرہے ہیں، کیسز ختم ہوجائیں گے یا وہ بجٹ میں ووٹ دے کرحکومت بچالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا اسکینڈل چینی اور تیسرا اسکینڈل ادویات کا ہے جبکہ چوتھا اسکینڈل پٹرولیم مصنوعات کا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قیمتیں کم ہونے پر پٹرول کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیاز کے سامنے جھکتے نہیں سائیڈ سے نکل جاتے ہیں اور مافیاز کے سامنے کھڑے ہو کر کہتے کہ پٹرول فروخت کرنا پڑے گا۔

Advertisement

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوا اور سب کو معلوم ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کس کے کہنے پر اضافہ ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا وزیرصاحب آپ استعفیٰ دے دیں اور کچھ عرصے بعد اسی وزیر کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچواں اسکینڈل ایل این جی کا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی 600 سوسائٹیز کو این آر او دیا گیا جبکہ سب کو معلوم ہے سوسائٹیز کس کی ہیں اور تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون
پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
ضمنی انتخابات؛ لاہور، ڈی جی خان، قصور، گجرات سمیت دیگرشہروں میں دفعہ144نافذ
مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر