وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم دورے میں اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور پر گفتگو کریں گے جبکہ پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع و بہبود پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کی اسلامی تعاون تنظیم ، ورلڈ مسلم لیگ سیکرٹری جنرلز اور حریمین الشریفین کے امام صاحبان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدے تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔
خاتون اول ،وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سینیٹر فیصل جاوید بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News