Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح اضافہ

Now Reading:

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح اضافہ
جرائم

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے ابتدائی 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متعلق جاری کردہ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 4 ماہ میں 6760 افراد کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا ، سال 2020 میں یہ تعداد 5187 رہی۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں 14202 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں ، سال 2020 میں جنوری سے اپریل تک 9160 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئی تھیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 431 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، گزشتہ سال ابتدائی چار ماہ میں 408 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئی تھی۔

Advertisement

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں ایک بینک ڈکیتی بھی رپورٹ ہوئی جبکہ سال 2020 کے 4 ماہ میں کوئی بینک ڈکیتی رپورٹ نہیں کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں اب تک اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

واضح رہےکہ متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجزسامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر