احد رضا میر والدہ سے زیادہ بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں؟

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

24th Jun, 2021. 12:03 am

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر  کی والدہ نے اہم انکشاف کر دیا۔

احد رضا میر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا احد اُن سے بھی زیادہ بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتا ہے اور وہ احد سے یہ سب مصنوعات ادھار پر لے کر استعمال کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by sajal.ahad.fandom ✨ (@sajal.ahad.fandom)

 

احد رضا میر اور اُن کی والدہ ثمرہ رضا میر کی ایک مختصر اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں احد رضا میر کی والدہ کا اپنے بیٹے کی عادت بتاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہنا ہے کہ احد رضا میر بہت صفائی پسند ہیں اور جب کوئی اُن کے کمرے میں جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے احد رضا کے کمرے میں کسی نے بم پھوڑ دیا ہو۔

ثمرہ رضا میر نے بتایا کہ احد رضا میر کے پاس اُن سے بھی زیادہ بیوٹی پراڈکٹس ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احد رضا میر کے کمرے میں بیوٹی پراڈکٹس  دیکھ کر انہیں شرم آتی ہے کہ اُن کے پاس اتنی بیوٹی پراڈکٹس نہیں ہیں۔

Adsence 300X250