وزیراعظم ہرغریب شہری کیلئےآسانیاں لانا چاہتے ہیں، شوکت ترین

مریم اقبال

14th Jun, 2021. 08:00 pm

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم ہرغریب شہری کیلئےآسانیاں لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا،مشیروں اور معاونین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، نئےمالی سال کیلئےپیش کردہ بجٹ اسی پہلوکومدنظررکھتےہوئےتیارکیا ، ہروزارت،محکمہ اورتنظیم اس سلسلے میں اپنااپناکرداراداکرے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں کاعام آدمی پربراہ راست اثرپڑتاہے۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کومہنگائی کےرجحان پربریفنگ دی اور کہا کہ گذشتہ ہفتےمہنگائی کی شرح میں0.59فیصدکمی ریکارڈکی گئی۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ روزہ مرہ اشیائےضروریہ میں سے9کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ، روزمرہ اشیامیں سے14میں معمولی اضافہ اور28میں استحکام رہا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اہم ضرورت کی اشیاکےدستیاب ذخائر کابھی جائزہ لیاگیا۔

Adsence 300X250