ہفتہ وار چھٹی کے باعث اتوار کے روز پنجاب بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز آج بند رہیں گے۔
پنجاب محکمہ صحت کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آج رات تک پنجاب کو ویکسین کا وافر سٹاک مہیا ہوجائے گا جبکہ پیر سے تمام ویکسینیشن سینٹر کھول دیے جائیں گے۔
محکمہ صحت نےبتایا ہے کہ صوبہ بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہوں گے، کورونا ویکسین کی قلت کے باعث جنرل اور سیکٹورل ویکسینیشن سینٹرز بند کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے آسٹرا زینیکا ویکسین کا سٹاک بھی آئندہ ہفتے میں آجائے گاجبکہ فائزر ویکسین شہر میں شوکت خانم اور پی کے ایل آئی میں لگائی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ فائزر ویکسین صرف کینسر ،ایڈز اور آرگن ٹرانسپلانٹ کرانے والے بیمار افرا کو لگ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News