کراچی کی سپرہائی وے مویشی منڈی کا آج پانچواں روز ہے ، منڈی میں جانوروں کی بڑی کھیپ پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان ، جیکب آباد اور سہراب گوٹھ سے 2000 مویشی منڈی میں آچکے ہیں جبکہ 3 من سی 32 مین تک کا جانور بھی منڈی میں موجود ہے۔
سیکڑوں نوجوانوں کی ٹولیوں کا مویشی منڈی میں گشت جاری ہے ، جانوروں کے شوقین شہریوں نے بیوپاریوں سے بھاو تاؤ بھی شروع کردیئے ہیں۔
وہیں دوسری طرف دور دراز سے آنے والے بیوپاری بھی دن رات جانوروں کی خدمت پرمامور ہیں۔
ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کہتے ہیں کہ مویشی منڈی آنے والے بیوپاریوں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اقدامات سخت کردیئے ہیں۔
مویشی منڈی کے حدود میں آنے والی سوسائٹیز کے مکینوں کو کوئی بھی روک ٹوک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مکینوں کو انٹری پاس بھی جاری کیئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News