وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پنجاب بڑا بھائی ہے ہم دوسرے صوبوں کو سپورٹ کرینگے لیکن پنجاب کی عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فردوس عاشق اعوان لکھتی ہیں کہ پانی جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ، پیپلزپارٹی کے نادان دوستوں کی جانب سے اس حد تک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ صوبائیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
پانی جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے۔ پیپلزپارٹی کے نادان دوستوں کی جانب سے اس حد تک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ صوبائیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنی نااہلی و ناکامی کا ملبہ پنجاب اور پی ٹی آئی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 4, 2021
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنی نااہلی و ناکامی کا ملبہ پنجاب اور پی ٹی آئی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ بھی نہیں کررہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا اوربے بنیاد پراپیگنڈہ مسلسل جاری ہے۔
پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں کررہی۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا اور بےبنیاد پراپیگنڈہ مسلسل جاری ہے۔ پنجاب بڑا بھائی ہے ہر صوبے کو سپورٹ کرینگے لیکن پنجاب کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 4, 2021
واضح رہے کہ انہوں نے پنجاب کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے صوبوں کو ضرور سپورٹ کرینگے لیکن پنجاب کی عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News