Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب غیر قانونی قرار دے دیا

Now Reading:

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب غیر قانونی قرار دے دیا
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دو دن میں پویلین اینڈ کلب اور الہ دین پارک کا شاپنگ سینٹرگرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عدالت نے کہاکہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا ، پارک کی زمین پر کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نےراشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو بڑا حکم دیتے ہوئے کہاکہ  کشمیر روڑ سے بھی تمام تجاوزات کا خاتمہ کریں،  جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ کسی زمانے میں کشمیر روڑ پر بچے کھیلتے تھے، میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا،آج کشمیر روڑ پر سب قبضے ہو گئے۔

عدالت نے کشمیر روڑ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی رکاوٹ ڈالے تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

واضح رہےکہ عدالت نے سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر