Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چئیرمین نیب

Now Reading:

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چئیرمین نیب
چیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے۔ منی لانڈرنگ، شوگر، آٹا، جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب شوگر، آٹا ، منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثوں کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئےکوشاں ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر