Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا کام قانون کی عملداری ہے،وزیراعظم

Now Reading:

پولیس کا کام قانون کی عملداری ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کا کام قانون کی عملداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی ہیڈ آفس کے دورے اور ایگل اسکواڈ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پولیس کا کام قانون کو نافذ کرنا ہے جس سے ملک میں پولیس اپنا کام صحیح طریقے سے کرتی ہے وہاں خوشحالی آتی ہے اور معاشرے میں امن ہوتا ہے۔

[amazonad category=”Mobile”]

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کے نفاذ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے، اسلام آباد میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہو گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو کمزور طبقے سے نرمی سے پیش آناچاہیے، قانون کے نفاذ کا مطلب محض چھوٹے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا نہیں ، پولیس دیہاڑی دار مزدور اور کمزور طبقے کے ساتھ سختی سے پیش نہ آئے بلکہ طاقتور کے ساتھ سختی سے پیش آئے اور اسے قانون کے نیچے لائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کسی طاقتور کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے نہ لحاظ کیا جائے اور اگر میں بھی قانون توڑوں یا کوئی وزیر تو کارروائی کی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قانون کا طاقتور پر نفاذ نہیں کیا، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے ، قانون کا نفاذ نہ ہونے سے ہی ہم ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ واضح کردینا چاہتاہوں کوئی بھی قانون سےاوپر نہیں ہے، قانون توڑنے والے کےخلاف ایکشن ہوگا تو معاشرہ پرامن ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،سیف سٹی منصوبہ کے لئے جس قسم کی مدد درکار ہو گی حکومت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے یہاں مثالی نظام ہونا چاہئے کیونکہ ساری دنیا کے لوگ اسلام آباد آتے ہیں اس سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر