Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے صحتیابی کے بعد کن نئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

Now Reading:

کورونا سے صحتیابی کے بعد کن نئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟
کورونا

عالمی وباء کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کو اعصاب اور مسلز کی تکلیف، سانس لینے میں دشواری، کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ، شدید ترین تھکاوٹ اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے بتایا کہ کووڈ سے متاثر افراد کو صحتیابی کے بعد بھی مختلف علامات اور بیماریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

 

Advertisement

لاکھوں امریکی شہریوں کو کورونا  کو شکست دینے کے بعد مختلف طبی مسائل کے باعث ڈاکٹرزسے رجوع کرنا پڑا، حالانکہ کورونا وائرس سے قبل ان کو ان بیماریوں کا سامنا نہیں تھا۔

کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد میں کووڈ کی طویل المعیاد علامات کے بارے میں دنیا بھر میں تیزی سے تحقیقی کام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کی گئی  تحقیق کے مطابق  امریکا میں لگ بھگ ایسے 20 لاکھ افراد کے ہیلتھ انشورنس ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جن میں گزشتہ سال کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیماری کے ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے بعد 23 فیصد افراد کو نئی بیماریوں کے لیے علاج کرانا پڑا۔

تحقیق کے مطابق  بیماری کو شکست دینے کے بعد مسائل کا سامنا کرنے والے لگ بھگ 50 فیصد افراد کو کووڈ کے باعث ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، مگر 27 فیصد افراد ایسے تھے جن میں بیماری کی شدت معمولی یا معتدل تھی، جبکہ 19 فیصد ایسے تھے جن میں علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے نتائج کو کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا بلکہ ایک ویب سائٹ پر جاری کیے گئے۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر