وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نےٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نےٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کرکے ناکام ہونے والے فواد چوہدری نے اب سندھ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جہانگیر ترین نے کرائے پر لیا تھا اب متحدہ نے لے لیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ وہ ہی فواد چوہدری ہیں جنہوں نے عثمان بزدار کے خلاف دس صفحوں کا ایک خط لکھا تھا کہ یہ نااہل ہے۔
Advertisementپنجاب کے وزیراعلی بزدار کے خلاف سازشیں کرکے ناکام ہونے والے فواد چوہدری نے اب سندھ کے وزیر اعلی کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔ پہلے جہانگیر ترین نے کرایہ پر لیا تھا اب متحدہ نے لے لیا ہے۔ یہ وہ ہی فواد چوہدری ہیں جنہوں نے بزدار کے خلاف دس صفحوں کا ایک خط لکھا تھا کہ یہ نااہل ہے
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 13, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News