شوگر کی بیماری میں تیزی سے اضافہ کی ایک بڑی وجہ غیر معیاری اور غیر متوازن غذائیں ہیں۔
آج کے دور میں شوگر کی بیماری میں دن با دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ہر دوسرا شخص اس بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے۔
پاکستان کی 26 فیصد بالغ آبادی اس وقت زیابطیس کے مرض میں مبتلا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
خیال رہے کیونکہ بریانی اور کولڈ ڈرنک کا بے جا استعمال بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ماہرین صحت ذیابطیس کی روک تھام کے لیے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی سمیت ورزش کرنے کو سود مند قرار دیتے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے زندگی گزارنے کے طریقہ کار کو فوری تبدیل نہ کیا تو آئندہ چند سالوں میں پاکستان معذوروں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کے چند بڑے ممالک میں شمار ہو گا۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ صرف بریانی اور چاول ہی نہیں روز مرہ غذا میں حد سے زیادہ کاربو ہائیڈریٹس کا استعمال نقصان دہ ہے کیونکہ جسم کو وائٹمنز کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔
میڈیکل ایڈوائزر نے کہا ہے کہ کاربوہائڈریٹس دو طرح کے ہوتے ہیں ایک سمپل اورکمپلیکس۔
انہوں نے کہا کہ جو سیمپل ہیں وہ ان کونظرانداز کرنا چاہیے اور کیملیکس لےسکتے ہیں ان کا کچھ حصہ ہمارے غذا میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہم جنک فوڈ میں لے رہے ہیں کولڈ ڈرنک میں لے رہے ہیں، پیزا میں لے رہے ہیں فاسٹ فوڈ میں لے رہے ہیں، یہ بھوک میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اور ہمارا وزن بڑھتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
