ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے سال 21 -2020 کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کے3 سال کے دوران ملک میں 1 لاکھ گدھے بڑھ گئے ہیں۔
اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران 19 لاکھ مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔
اقتصادی سروے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو 1 لاکھ کے اضافے کے بعد 56 تک پہنچ گئی ہے۔
اکنامک سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ اور بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔
اقتصادی سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
