کراچی میں تاجروں کے درمیان دکانیں 8 بجے تک کھولنے کے معاملے میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ شیخ حبیب اور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی مخالفت کردی ہے۔
اس ضمن میں چئیرمین کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ دو روز سے صوبائی وزرا سے رابطے میں ہیں امید ہے کی پیر سے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔
شیخ حبیب کا کہنا ہے کہ چند تاجر رات 8 بجے تک دکانیں کھول کر اس سسٹم کو کس جانب لے جارہے ہیں ہم محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
شیخ حبیب نے مزید کہا کہ تاجروں نے 15 ماہ میں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے تو دو دن اور تعاون کرلے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی بھی یہی پالیسی ہے کہ کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کیا جائے۔
صدر آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم سندھ حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دکانیں 6 بجے بند کرینگے ہم تاجروں کے رات 8 بجے تک دکانیں کھولنے کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے۔
حماد پونا کا مزید کہنا ہے کہ ہم حکومت سے رابطے میں ہیں امید ہے 6 جون سے ہمیں ریلیف دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News