Advertisement

سندھ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کامیاب رہی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک توازن قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر 329 ارب 30 کروڑ 3 لاکھ روپے کے ترقیاتی پورٹ فولیو کے ساتھ 14 سو 77 ارب 90 کروڑ روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے کے لئے بجٹ میں  29.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 172.08 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ بالخصوص وباء سے نمٹنے کے لئے 24.72 بلین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ رسک الاؤنس بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے اور صحت کی دیگر سہولیات کی فراہمی میں ایک توازن قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوویڈ-19 کی وباء سے جہاں ایک طرف پوری دنیا کی صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، وہیں سندھ میں بھی صحت کی ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج بنا رہا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہا تھا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئی معاہدوں کی معیاد تکمیل کے قریب ہے لیکن 22-2021 میں دوبارہ تشہیر کے ذریعے صحت کی فراہمی کے ایسے مزید معاہدے کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version