ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

10th Jun, 2021. 12:32 am

صحت عامہ کے کارکنوں پر سے کام کے دباؤ کو کم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے گریس نامی ایک ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار کر لی ہے۔

ہیلتھ کیئر روبوٹ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے اس عہد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

یہ روبوٹ ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے کافی مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی ربط وضبط کی صلاحیت کی بھی حامل ہے۔

ہیلتھ کیئر روبوٹ بنانے والے ڈیوڈ ہینسن کا کہنا ہے کہ اب یہ عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

 

اس ہیومونائیڈ روبوٹ جسے گریس کا نام دیا گیا ہے۔

اسے ہینسن روبوٹک نے ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے لیے ڈیولپ اور ڈیزائن کیا ہے۔

یہ روبوٹ بوڑھے اور تنہائی میں رہنے والوں کے ساتھ   کورونا وبا کے دوران بیمار ہونے والوں کے لیے بھی کافی کار آمد ہے۔

Adsense 300×250