Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچار کھانا صحت کے لئے کیسا ہے؟

Now Reading:

اچار کھانا صحت کے لئے کیسا ہے؟

 

اچار ہر گھر میں ہی پسند کیا جاتا ہے، اچار کا استعمال خصوصی طور پر اندرون سندھ، اندرون پنجاب اور متعدد شہروں میں کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ سندھ کے شہر شکار پور کا اچار پاکستان بھر میں بہت مقبول ہے یہ مکس مصالحوں کا اچار نہایت لذیذ اور صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق اچار میں استعمال کیے جانے والے سب ہی قدرتی اجزاء ہیں مثلاً سرکہ، لال مرچ، سونف، سرسوں کا تیل، رائی دانہ، میتھی دانہ،  ہلدی، کلونجی، نمک، کیری، لیموں، گاجر، لہسن، ہری مرچ اور لسوڑے صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق اچار میں موجود قدرتی صحت بخش اجزاء کینسر سے بچاؤ کا بھی سبب بنتے ہیں۔

مارکیٹ میں دستیاب ریڈی میڈ اچار میں ’پریزرویٹیوز‘ استعمال کیے جاتے ہیں اور ذائقے کو بڑھانے کے لئے اس میں تیل، سرکہ اور نمک استعمال کیا جاتا ہے اور ان چیزوں کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے جو صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن گھر کے مصالوں سے تیار کردہ اچار صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

ڈبہ پیک مارکیٹ میں دستیاب اچاروں میں خاص طور پر آم کے اچار اور لیموں کے اچار میں شوگر استعمال کی جاتی ہے جو کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے نہایت نقصان دہ ہے۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق اچار کا عرق جسمانی پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں 37 فیصد تیزی سے ریلیف دیتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق اچار کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود سرکہ ہے، سرکہ ایسیڈک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم میں ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے۔

ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچار کے مصالے میں موجود اجوائن نا صرف بدہضمی بلکہ پیٹ میں درد، گیس اور ہاضمے کے دیگر مسائل میں بھی کمی لاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اچار میں شامل سبز مرچ اور لہسن شوگر لیول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، لہسن جسم سے مضر صحت مادوں کو خارج کر دیتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں کے لئے بھی مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر