نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کے نام شامل

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

10th Jun, 2021. 10:54 pm

نیشنل جیوگرافک سوسائٹی نے جنوبی پانیوں کو سمندر تسلیم کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کے  نام شامل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل ایجنسی نے انٹارکٹیکا کے گرد پانیوں کو 1999ء میں سمندر قرار دیا تھا۔

فیڈرل ایجنسی کے انٹارکٹیکا کے گرد پانیوں کو 1999 ء میں سمندر قرار دینے پر انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن کےتمام ممبرممالک متفق نہیں ہوئے تھے۔

اس حوالے سے جیوگرافرنیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے الیکس ٹیٹ کا کہنا ہے کہ اب نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کاذکرہوگا جن میں آرکٹک، اٹلانٹک، انڈین، پیسفک اور سدرن شامل ہونگے۔

Adsense 300×250