Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت زیادہ تر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

سندھ حکومت زیادہ تر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے، ناصر حسین شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت زیادہ تر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہباز گِل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں شہباز گِل جیسے فارغ لوگ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو گالیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر صاحب خود تو نانگا پربت گھوم رہے ہیں اور گورنر ہاؤس زہریلے ناگنوں کے حوالے کر گئے ہیں، وفاقی وزرا سندھ میں زہر آلود زبان استعمال کررہے ہیں تو یہ کیوں پیچھے رہیں، آج شہباز گِل نے کون سی کام کی بات کی ہے سوائے زبان درازی کے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہباز گِل کی پریس کانفرنس سے کو چینلز کا ایئر ٹائم خراب ہوا ہے وفاق اس کی ادائیگی کرے، شہباز گِل کی بداخلاقی کی وجہ سے جہاں بھی انہوں نے بات کی وہاں انکا بائیکاٹ ہوا، امریکا، پنجاب اور اسلام آباد کے صحافیوں نے شہباز گِل کو مسترد کیا ہے، تب ہی سندھ آنا شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس کی وصولیوں میں ناکامی کی صورت میں تمام صوبوں کو مالی نقصان پہچایا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی شعبہ چاہے وہ زراعت ہو یا صنعت ہو تباہ کر دیئے ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کی یہ کارکردگی ہے کہ صوبے کی عوام نے ضمنی انتخابات میں کامیاب کیا، پی ٹی آئی کی یہ کارکردگی ہے کہ عوام نے ان کو انکی اپنی نشتوں سے ہرا کر مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت کے بجائے مخالفین کو نشانہ بنانے میں وقت ضائع کیا، پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس کے اندر سے ٹوٹ پھوٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جیسے ہی الیکشن قریب آئینگے شہباز گِل ویسے ہی لوگ ملک چھوڑ کر باگ جائینگے، چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف شہباز گِل بات کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ سندھ میں انتشار پھلانے کے لئے خان صاحب نے آپکی ڈیوٹی لگائی ہے، سندھ حکومت کی ناکامی کی بات کرکے شہباز گِل وفاق کی نااہلی اور ناکامی کو نہیں چھپا سکتے، حکومت سندھ نے ہر شعبے کیلئے بہتر انداز میں فنڈز مختص کیے ہیں، سندھ حکومت اپنا کام وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کرنا جانتی ہے اور کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس روانہ
پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، شبلی فراز
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہارِ افسوس
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے
پاکستان کو 21 لاکھ سے زیادہ گھروں کی کمی کا سامنا
پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر