Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملالہ کی شادی سے متعلق تنقید پر والد کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

ملالہ کی شادی سے متعلق تنقید پر والد کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق بیان پر تنقید کے بعد ان کے والد کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا برطانوی فیشن میگزین ‘ووگ’ کو دیا گیا انٹرویو متنازع ہوگیا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

انٹرویو کے دوران ملالہ کا کہنا تھا کہ’ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی؟

خیال رہے کہ پاکستان میں یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ضیاالدین یوسف زئی کو ٹیگ کرکے سوال کیا ہے۔

Advertisement

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ضیاالدین یوسف زئی سے کہا کہ کل سے سوشل میڈیا پرایک خبر زیر گردش ہے کہ آپ کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہےکہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح۔

 انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں،آپ وضاحت فرمائیں۔

 مفتی شہاب الدین پوپلزئی  کے سوال کے جواب میں ضیاالدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں،میڈیا اور سوشل میڈیا نے انٹرویو کے اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر اور تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شیئرکیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر