Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا نے بچپن میں اداکاری کا شوق کیسے پورا کیا تھا؟

Now Reading:

جنت مرزا نے بچپن میں اداکاری کا شوق کیسے پورا کیا تھا؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ںے بتا دیا کہ وہ بچپن میں کیسے اداکاری کا شوق پورا کیا کرتی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹاراور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں واش روم میں جاکر شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کا اپنا شوق پورا کرتی تھیں۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا بتا رہی ہیں کہ اُنہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا اور وہ واش روم میں جاکر شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتی تھیں۔

انہوں نے اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ میں اداکاری کرتے ہوئے اپنے کردار میں اس قدر کھوجاتی تھی کہ اکثر رونے بھی لگ جاتی ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے انٹرویو میں بتایا کہ جیسے جیسے بڑی ہوئی اداکاری کا  شوق بھی بڑھنے لگا اور پھر پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ آئی جس سے میرا یہ ٹیلنٹ سب کے سامنے آ گیا۔

جنت مرزا کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے مشہور ہوئی ہیں کیونکہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن ٹیلنٹ ہر ایک میں نہیں ہوتا۔

اداکاری کے حوالے سے جنت مرزا نے کہا کہ خُدا کی طرف سے مجھے اداکاری کا ٹیلنٹ بطورِ تحفہ ملا ہے جبکہ خوبصورتی والدہ کی وجہ سے ملی کیونکہ میری والدہ پٹھان ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک سے کی جانے والی کمائی کے حوالے سے انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے کافی کمائی بھی ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے اور اسی شوق کی وجہ سے ٹک ٹاک جوائن کی۔

ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی خود کی ویڈیوز کے بارے میں جنت مرزا نے کہا کہ ٹک ٹاک پر میری اداکاری کو بہت پسند کیا گیا اور میں اب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ فالوورز شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کے ہیں۔

جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں ساتھ ہی ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی جنت مرزا کے ہی نام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر