Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا، سراج الحق
Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ لوگوں کو گھر دیں گے لیکن موجودہ حکومت نے توعوام سے روٹی بھی چھین لی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے لیکن اس حکومت نے کشمیر کاز سے غداری کی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت آئندہ الیکشن کے لیے ابھی سے دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی میں آج حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن گئی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ آج قومی اسمبلی سے بدتہذیبی گھر گھر پہنچی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کی تمام حدیں پار کردیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریر کے بعد سب کچھ بھول گئے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار
ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم
معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا ’پانی‘ آلودہ نکلا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر