Advertisement

رنبیر کپور کی اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ کیا؟ حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی اب تک شادی نا ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے 20 سال کی عمر سے ہی شادی کرنے کے بارے میں سوچ و بچار شروع کردیا تھا۔

شادی کے حوالے سے رنبیر کپور نے بتایا کہ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ٹریلر لانچ ہونے کے بعد سے شادی اور ہونے والے بچوں کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں نے اپنے دوست فلمساز ایان مکرجی کو اس بارے میں بتایا تو ایان نے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ایان مکرجی نے اداکار کو کہا کہ اس وقت ہم ایسے موڑ پر ہیں جہاں ہمیں شادی کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے۔

Advertisement

اداکار کے دوست نے کہا کہ ایک مرتبہ پیار ہو جائے تو پھر شادی اور اس کے بعد بچے ہو ہی جاتے ہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے۔

رنبیر کپورآج بھی اپنے دوست کی اس مشورے پر ایان مکرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ایان نے انہیں صحیح مشورہ دیا۔

ایان نے رنبیر کپور سے کہا کہ تم نے ابھی اپنا کیریئر آغاز کیا ہے، تمہیں فی الحال اپنی زندگی جینی چاہیے، شادی بعد میں کر لینا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سال 2020  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب ان کی شادی ملتوی ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version