برطانیہ میں ڈائنوسار کے زمین پر چلنے کے 110 ملین سال قدیم قدموں کے نشان دریافت ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معدوم ہوجانے والے عظیم الجثہ جاندار ڈائنوسار کے قدموں کے یہ نشان کینٹ میں واقع فوکس اسٹون کے ساحل کے قریب واقع علاقے اور چٹانوں میں دریافت کیے ہیں۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق ڈائنوسار کے قدموں کے نشان پر مبنی یہ دریافت ہیسٹنگز میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے کیوریٹر اور یونیورسٹی آف پورٹس مائوتھ کے ایک سائنس دان نے کی۔
اس حوالے سے پروفیسر آف پالائیوبائیولوجی ڈیوڈ مارٹل کا کہنا ہے کہ فوکس اسٹون میں ڈائنوسارز کے قدموں کے نشان ملنے کا یہ پہلا موقع ہے اور یہ غیرمعمولی دریافت ہے۔
واضح رہے کہ یہ برطانیہ میں ڈائنوسارز کی موجودگی کے حوالے سے آخری ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
