Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی کے موسم میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا چاہئیے

Now Reading:

گرمی کے موسم میں کن غذاؤں کا استعمال بڑھا دینا چاہئیے

گرمی کے موسم میں گھر کے بنے ہوئے تازے اور صاف کھانوں کو ترجیح دینی چاہئیے اور تلی ہوئی بہار کی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے گرمیوں میں تازہ اور سادہ غذا کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں جن میں سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ شامل ہیں جبکہ کھٹی غذاؤں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھا کر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں زیادہ سے زیادہ ٹھنڈی غذاؤں کو ترجیح دیں ، دہی معدے کی صحت کے لئے فائدے مند بیکٹریاز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتی ہے، دہی کےاستعمال سے معدے کی گرمی میں کمی آتی ہے اور گرمیوں میں نکلنے والے دانوں سے چھٹکارہ حاصل  ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

اس کے علاوہ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت اور تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ہے، ٹھنڈے دودھ کا گلاس رات کو پرسکون نیند سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

معدے میں گرمی کی اکثر علامات سامنے نہیں آتیں مگر بے آرامی، بھوک نہ لگنا، خالی پیٹ قے محسوس ہونا اور چکر آنا معدے کی گرمی کے اسباب ہوسکتے ہیں لہٰذا ایسی علامات سامنے آنے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں، پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔پودینے کو بطور سلاد، مشروب میں شامل کر کے یا چٹنی بنا کر کھانے سے غذا جلد ہضم ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ایک گلاس پانی میں 2 سے 3 چائے کے چمچ سیب کا سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کر کے پی لیں یہ مشروب معدے ، سینے اور تیذابیت کا احساس کم کر کے گرمی کی شد میں کمی لاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر