Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے ملازمین نے بجٹ تیار کیا جسے جوں کا توں پیش کردیا گیا ، بلاول بھٹو

Now Reading:

آئی ایم ایف کے ملازمین نے بجٹ تیار کیا جسے جوں کا توں پیش کردیا گیا ، بلاول بھٹو
بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازمین نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا جس پرغور و فکر کیے بغیر جوں کا توں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنائے گئے سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں ، بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیٹرول پر 20 روپے فی لیٹر اور چینی پر سات روپے فی کلو کا اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو عمران خان نے اس پر بھی سیلزٹیکس لگا دیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمدات سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر