Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی یورپین خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات

Now Reading:

وزیر خارجہ کی یورپین خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات
Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سے ترکی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ترکی میں جاری اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی سائیڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی وبائی مرض کوویڈ-19 کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک۔یورپ تعلقات کے سارے دائرہ عمل کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ، افغان عمل اور بھارت کے غیر قانونی قبضے میں موجود مقبوضہ کشمیر سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے اپنی گفتگو میں امن عمل کو آسان بنانے، افغان مہاجرین کی بحالی، گذشتہ دو دہائیوں میں افغانستان کے اندر حاصل کردہ سماجی و سیاسی فوائد کو محفوظ رکھنے اور انخلاء کے بعد افغانستان کی مسلسل حمایت کرنے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر جون 2019 میں دستخط کے بعد مزید مظبوط ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے جی ایس پی پلس کے بارے میں دوطرفہ تجارت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ باہمی طور پر فائدہ مند اقدام تھا جس نے دونوں فریقین کے درمیان تجارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس پر عملدرآمد سے جڑے ہوئے 27 بین الاقوامی کنونشنز پر پاکستان کی جانب سے ان کے نفاذ سے متعلق پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور پیپل ازم میں اضافے کے اس دور میں عالمی برادری کو مذہب ، عدم رواداری اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے افغان عمل میں پاکستان کی اہم شراکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنازعہ ایک افغان ملکیت اور افغان قیادت میں سیاسی عمل کے ذریعے ہی طے پاسکتا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے عالمی برادری کی مسلسل انگیجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں جاری انسانی حقوق اور سلامتی کی صورتحال اور بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے غیر قانونی قبضے کو بر قرار رکھنے کے تازہ ترین اقدام کے بارے میں بھی یورپین رہنما کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے یورپین یونین پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی مختلف کونسلوں میں پاس کردہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازعے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر