لاہور میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی، تمام سینٹرز صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے۔
مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کل ویکسینیشن سینٹرز بند ہوں گے صرف ایکسپو سینٹر کھلا رہے گا جبکہ اتوار کو تمام سینٹرز بند ہوں گے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ عام دنوں میں سینٹرز 8 بجے سے 6 بجے تک کھلے رہے گے۔
واضح رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبے بھر میں ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہےتاہم شیڈول میں تمام شہروں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگاناچکی کافی تعداد کی موجودگی کا ثبوت ہے ۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتوار کے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ دو دن سنٹرز کو بند رکھنےوالی خبر بھی مکمل طور پر من گھڑت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبر پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق لازمی کریں یا کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے پرائمری ہیلتھ یا سوشل میڈیا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News