
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے والے پاکستانی نژاد مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈا میں پیش آنے والے المناک واقعے اور 04 معصوم جانوں کے ضیاع پر، وزیر اعظم عمران خان،سیاسی قیادت اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی نے متاثرہ خاندان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی فراہمی کا یقین دلایا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کے ساتھ پیش آنے والے اس المناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میری اس واقعہ کے حوالے سے کنیندین وزیر خارجہ سے مفصل بات ہو چکی ہے، وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندان کو بتایا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے کینیڈین حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ اور اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے، پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان، ایک عرصے سے عالمی برادری کی توجہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں اس المناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کا سدباب ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News