نیا کورونا وائرس چین کے لیب میں تیار ہوا؟ سچائی سامنے آ ہی گئی

شبین رضاویب ایڈیٹر

16th Jun, 2021. 03:27 pm

حال ہی میں یہ خبر سننے میں آئی کہ نیا کورونا وائرس ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی میں تیار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  ووہان کی وائرلوجسٹ ڈاکٹر شائی زینگلی نے ان دعوؤں کی تردید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری لیبارٹری کبھی وائرس کے اثرات کو بڑھانے کے تجربات نہیں کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ دنیا نے یہ نتیجہ کیسے نکالا اور معصوم سائنسدانوں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں۔ لیبارٹری میں وائرس کی طاقت بڑھانے اور اس کے پھیلاؤ کی تفصیلات چھپانے کے دعوے قیاسات ہیں جن کی بنیاد عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا آخر میں ایسے شواہد کی پیشکش کیسے کروں جب ایسے کوئی شواہد ہے ہی نہیں؟ مجھے کسی قسم کا ڈر نہیں، کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ۔

Adsense 300×250