اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے کل ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کچھ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے نازیبا زبان کا استعمال کیا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا رویہ مایوس کن اور قابل مذمت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ آج پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News