Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارائیں لاکھوں روپے چوری کے الزام میں گرفتار

Now Reading:

بھارتی اداکارائیں لاکھوں روپے چوری کے الزام میں گرفتار

لاکھوں روپے چوری کرنے کے الزام میں بھارتی ٹی وی کی دو اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا  گیا ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی پولیس نے بھارتی ٹی وی کی دو اداکاروؤں کو لاکھوں روپے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اداکاراؤں کے خلاف ممبئی کے آرے پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا جس کے مطابق دونوں اداکاراؤں نے اس گھر میں چوری کی جہاں وہ بطور کرایہ دار مقیم تھیں۔

دونوں اداکارائیں حال ہی میں آرے کالونی کے رائل پام علاقے کے ایک گھر میں بطور کرایہ دار منتقل ہوئی تھیں اور انہوں نے اس گھر میں پہلے سے بطور کرایہ دار مقیم ایک اور خاتون  کے 3 لاکھ 20 ہزار روپے چرائے۔

 [amazonad category=”Mobile”]

Advertisement

اس واقع کے حوالےسے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں 25 سالہ سریندرا لال سری واستو اور 19 سالہ موسینا مختار شیخ نے لاکر سے ان کے پیسے چرائے ہیں۔

 خیال رہے کہ  دوران تفتیش  پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دونوں اداکاراؤں کو پیسوں کے بنڈل کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا۔

بعد ازاں دونوں اداکاراؤں انہوں نے اپنے جرم کا اقرار بھی کرلیا ہے۔

سینئر پولیس انسپیکٹر کے مطابق اداکاراؤں کے قبضے سے 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ کیس کی  مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکارائیں بھارتی ٹی وی کے مقبول شوز ’’کرائم پیٹرول‘‘ اور ’’ساودھان انڈیا‘‘ میں کام کرچکی ہیں اس کے علاوہ دونوں متعدد ویب سیریز میں بھی نظر آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر