شہباز شریف کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسفا سروت

14th Jun, 2021. 01:59 pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، اپوزیشن لیڈر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی  بجٹ منظوری رکوانے اور ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے حکومتی عزائم ناکام بنائے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی شہباز شریف کی تجویز مان لی، ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے بھی نواز شریف مشاورت کرینگے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے یہ عوام دشمن بجٹ ہے، بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگ کے تمام اراکین اسمبلی کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اس ضمن میں دونوں کا اتفاق ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست اور فیصلوں کو پارلیمنٹ کے اندر تعاون پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Adsence 300X250

مزید پڑھیں