سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس بندش سے برآمدات پر بہت فرق پڑےگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی گیس کی ملک بھر میں قلت ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں پرڈال رہی ہے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے، پی ٹی آئی حکومت گیس کی قلت پر اپنی نااہلی کا ریکارڈ بنا رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی، جون کے مہینے میں گیس کی قلت ہے تو اندازہ کر لیں کہ دسمبر میں کیا صورتحال ہو گی۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے کئے ہوئے معاہدے کے تحت 4 ڈالر کی گیس نہیں خریدی اور آج یہ 7 ڈالر کہ گیس خرید رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل خرید رہی ہے، کلفٹن، ڈیفنس جیسے علاقوں میں بھی گیس کا بحران ہے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بجٹ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ گیس بندش سے برآمدات اور ٹیکس پربہت فرق پڑےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News