Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان: فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی

Now Reading:

ملتان: فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
Advertisement

ملتان میں فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں  گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان آپریشنز ٹیموں کی جانب سےمئی میں 8,640 مقامات کی چیکنگ ہوئی اور 6,688 کو وارننگ نوٹسزبھی  جاری کیے گئے۔

 اس ضمن میں ڈی جی  فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملتان ڈویژن میں 3,174، ساہیوال میں 1,772، بہاولپور میں 1,513 اور ڈی جی خان ڈویژن میں 2,181 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا ہے ۔

رفا قت علی نسوآ نہ کے مطابق ملتان میں 18ہزار 190 لٹرملاوٹی دودھ، 2450 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اور 3,700 ساشے ممنوعہ گٹکا  تلف کیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا  ہے کہ ملتان میں سیوریج کے آلودہ پانی سے 52 کنال پر اگائی گئی سبزیاں بھی تلف کی  ہیں اور ملتان میں ناقص انتظامات پر 1,246 فوڈ پوائنٹس کو 1 کروڑ 51 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملتان میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 فوڈ بزنسز کی پروڈکشن  بند کی گئی ہیں ، دھوکا دہی  اور ملاوٹ کرنے والے 6 فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئےہیں۔

رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ ملتان میں معیار کی چانچ کیلئے مختلف فوڈ پروڈکٹس کے 100 سے زائد سیمپل حاصل کیے گئے اور گزشتہ ماہ میں 614 فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہا ہے کہ ملتان میں خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مزید نئے قوانین لائے جائیں گے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر