Advertisement

اداکارہ ایشوریا رائے نے مہوش حیات کی مسترد کردہ کونسی فلم کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’فینی خان‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات کے انکار کرنے کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اُس فلم میں کام کیا۔

مہوش حیات نے کچھ عرصہ قبل ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ دو ممالک کے مابین کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟

 [amazonad category=”Mobile”]

Advertisement

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا تھا کہ میں اس کو غیر منصفانہ سمجھتی ہوں کیونکہ ہمارے وہ تمام اداکار جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے، بدقسمتی سے اُنہیں اس طرح کا احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ اگر آپ کسی اداکار کا کام بند کریں گے یا اُس کی فلم کی تشہیر پر پابندی لگا دیں تو اس سے اُس کی عزتِ نفس مجروح ہوگی اور عزتِ نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلم ’فینی خان‘ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے آفر مسترد کردی تھی۔

اس کے علاوہ مجھے فلم ڈیڑھ عشقیہ کی آفر بھی آئی تھی جو میں نے کچھ بولڈ سین کی وجہ سے قبول نہیں کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک شعوری فیصلہ تھا کہ میں یہاں اپنے ملک میں رہنا چاہتی ہوں اور اپنے پاکستانی سنیما کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔

دوسری جانب مہوش حیات نے مزید کہا کہ جب مجھے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو میں بہت زیادہ خوش ہوئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ مہوش حیات کی آفر مسترد کرنے پر فلم ’فینی خان‘ میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں مادھوری ڈکشٹ نے اداکاری کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version