Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں آرگنائز کرائم کے خلاف آئی جی سندھ پولیس نے ڈنڈا اٹھا لیا

Now Reading:

سندھ بھر میں آرگنائز کرائم کے خلاف آئی جی سندھ پولیس نے ڈنڈا اٹھا لیا

آئی جی سندھ پولیس نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت سندھ بھرمیں آرگنائز کرائم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں آرگنائز کرائم کی سرپرستی کرنے والے افسران کی خفیہ لسٹیں تیار کرنے کے لئے آئی جی سندھ پولیس متحرک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بڑے شہروں میں ہونے والے آرگنائز کرائم کرنے والوں کی بھی لسٹیں بنانے کے احکامات ہیں، سندھ میں پولیس افسران کے فرنٹ مینوں کے بھی نام الٹے کرنے کے لئے افسران کو خفیہ طور پر کام پر لگا دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی کہا کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر حیدرآباد کے تھانوں میں آرگنائز کرائم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں بڑے پیمانے پر آرگنائز کرائم کیا جارہا ہے، حیدرآباد میں سی آئی اے کے انسپکٹر منیر عباسی اور اس کے فرنٹ مین شاہ نواز، سلمان اور ساجد کالا آرگنائز کرائم کے سرپرست ہیں۔

پولیس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کا فورٹ تھانہ آرگنائز کرائم کا مین حب بن گیا ہے۔ جوا، سٹہ، منشیات فروشی، گٹکا، ماوا سمیت دیگر آرگنائز کرائم شاہ نواز بیٹر، ساجد بیٹر اور سلمان بیٹر کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف ہے اور سٹی، قاسم آباد، لطیف آباد، سائٹ اور بلدیہ میں بھی شاہ نواز، سلمان اور ساجد بیٹر کا سیٹ اپ ہونے کا انکشاف ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد میں موجود پولیس افسران کے فرنٹ مینوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، کارروائی آئی جی سندھ پولیس کے احکامات پر کی جائے گی، پولیس افسران، ان کے بیٹروں اور آرگنائز کرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں پیر سے تیزی آنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون صارفین سے پانچ سالوں کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کی گئی؟
گذشتہ پانچ سالوں کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
صوبوں کی بنیاد پر پی ایس ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی، احسن اقبال
ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچے و بچیاں تعلیم سے محروم
پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس فیس؛ ایف بی آر نے کروڑوں کمالیے
ایوان بالا اجلاس سے صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر