شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان نے اپنے تحفظ کے لئے کیا منصوبے بنائے ہیں؟ کیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں ہونا چاہئیے تاکہ ممکنہ نتائج پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکے؟
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پڑوسی ملک میں تشدد بڑھتا جارہا ہے اور ہم ابھی تک وضاحت کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News