Advertisement

بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بن گیا

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان کے عوامی نمائندوں نے بھی وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو بھی مشتعل کارکنوں نے اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔

اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے چاروں دروازے تالے لگا کر بند کردیئے تھے، پولیس حکام نے ایم پی اے ہاسٹل کے قریب اسمبلی گیٹ کھلوانے کی کوشش کی جس پر اپوزیشن ارکان اور پولیس حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

ہنگامہ آرائی میں کئی اپوزیشن ارکان زخمی ہوگئے جبکہ اسمبلی میں رکھے کئی گملے اور شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی آمد پر اپوزیشن کارکنوں کی جانب سے ان کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ مشتعل کارکنوں کی جانب سے ان پر گملے اور پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو پولیس حصار میں اسمبلی کے اندر پہنچایا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہمیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہمیں براہ راست فنڈز جاری کئے جائیں۔

اپوزیشن نے پورے صوبے میں مظاہروں کا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بجٹ اپوزیشن کےحلقوں سمیت بلوچستان کےسارے عوام کے لیے ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ  آج ہم نےوہ دیکھا جو شاید بلوچستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، آج خاتون رکن اسمبلی پر بھی حملہ کیاگیا،ان پر گملہ پھینکا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version