
بیٹے اور بیٹیوں کے لئے قوانین اور اصول ایک ہونے چاہیے، مریم نفیس
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردّعمل دے دیا۔
اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام اسٹوری میں قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پارلیمنٹ میں جو کتابیں اُچھال اُچھال کر پھینکی جارہی تھیں اُن پر پاکستان کا نام لکھا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ معذرت کے ساتھ لیکن ہم ایک جاہل اور بدتمیز قوم ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
اُنہوں نے کہا کہ ہم اُس ملک کو برباد کررہے ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں بطورِ تحفہ دیا۔
اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ یہ لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں، سر شرم سے جھک گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News