Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ روز کشمیر کی عوام نے پاکستان کیساتھ محبت کا فیصلہ کیا ، طاہر اشرفی

Now Reading:

گزشتہ روز کشمیر کی عوام نے پاکستان کیساتھ محبت کا فیصلہ کیا ، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ روز کشمیر کی عوام نے پاکستان کیساتھ محبت کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے صحیح قیادت کا فیصلہ کیا ، پاکستان علماء کونسل اور علماء کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا وہ قابل تحسین ہے ، کشمیر کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ہمیں اپنی روایات کے مطابق بچوں کا خیال کرنا ہوگا ، نور مقدم ہماری بچی ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کریں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ ملزم کو سرعام سنگسار کیا جائے یا سب کے سامنے سزا دی جائے ، اسلام نے بیٹی اور عورت کو سر کا تاج بنایا ہے پاؤں کی جوتی نہیں ، نبی کریم ﷺ کی آمد کا ایک مقصد عورتوں کو عزت دینا تھا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں ، دورہ پاک سعودی عرب تعلقات کے مضبوط ہونے کی عظیم دلیل ہے ، رواں سال عمرہ کھولنے اور حج کے بہترین انتطامات کا خیرمقدم کرتے ہیں ، وزیر خارجہ 39 سال بعد عراق گئے، دس سال بعد مصر کا دورہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا ، محرم الحرام میں 14 نکاتی ضابطہ اخلاق پر عمل کرایا جائے گا ، اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں دوسرے مسلک کو چھیڑو نہیں ، کسی اقلیت کو ملک میں نشانہ نہیں بنایا گیا ، کوئی مسلک دوسرے کے مقدسات کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی پاسداری سب پر لازم ہے ، خواتین کو وراثت میں حق دینا شرعی حکم ہے ، خواتین کو قتل کرنے والوں کے اہلخانہ کو ان سے اظہار لاتعلقی کرنا چاہیے ، ہمیں اپنی بیٹیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد کے دو واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے ، نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، معاشرے کو کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ، چودہ اگست کو جھنڈے خریدنے والے دو دو پودے بھی لگائیں ، گزشتہ چھ ماہ میں مذہب کی جبری تبدیلی کے ایک دو واقعات ہی سامنے آئے ، معاشرہ کھڑا ہو جائے تو ایسے واقعات نہیں ہو سکتے ، نور مقدم کا واقعہ بتاتا ہے کہ والدین اور بچوں میں کتنا فاصلہ آ چکا ہے ، نور مقدم دو تین دن سے گھر نہیں تھی ، والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ سے زیادہ باعزت کوئی باپ نہیں آیا ، نبی کریم ﷺ نے بی بی فاطمہ کا نکاح کرنے سے پہلے انکی مرضی پوچھی تھی ، طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ جذباتی شادیاں ہیں ، پیار پر مبنی گھریلو نظام کو مضبوط کرنا ہوگا ، بیٹی کو کہنا کہ بارات جا رہی ہے لاش واپس آنی چاہیے بہت بڑا ظلم ہے ، بیٹیاں باپ کی اس ہدایت کے بعد ظلم برداشت کرتی رہتی ہیں ، ساس بیٹی کیلئے آسائش چاہتی ہے تو بہو کیلئے کیوں نہیں ، تین دن نور مقدم کیساتھ کیا بیتی ہوگی کوئی نہیں جانتا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی اے اور پیمرا کو ٹی وی ڈراموں کی جانب دیکھنا ہوگا ، محرم کے حوالے سے علماء اپنا کام پورا کریں گے ، علماء اور انتظامیہ کو ایک ساتھ بیٹھا کر بہتر انتظامات یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر