Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری کورونا ویکسینیشن کا تناسب ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، خالد خورشید

Now Reading:

ہماری کورونا ویکسینیشن کا تناسب ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، خالد خورشید
خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ہماری کورونا ویکسینیشن کا تںاسب ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق نیوز کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام میں شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیس فیصد سے زائد غریب لوگ رہتے ہیں، لاک ڈاؤن سے غریبوں پر منفی اثرات پڑیں گے، عوام کو بھی احساس کرتے ہوئے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹلس انڈسٹری کو ہدایات دی گئی ہیں کہ بغیر ویکسینیشن کے آنے والے سیاحوں کو رہائش نہ دے یا محکمہ صحت کو اطلاع کر کے ویکسینیشن کروائیں، ہمارے پاس ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے، بے ہوشی کیلئے صرف 9 ڈاکٹر موجود ہیں، ڈاکٹروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی ہے، اس صورتحال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے نکلنا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ اسپتالوں میں گنجائش بڑھا رہے ہیں، ماہ ستمبر کے آخر تک گلگت بلتستان میں کو کورونا ویکسین کو مکمل کرنا ہے، انڈین سے ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی لہرآئی ہوئی ہے، این سی او سی نے کورونا کے معاملے کو بہترین طریقے سے سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوٹلنگ، پارکس بند کردیئے اور دفاتر کی بجائے ورک ٹو ہوم کروایا ہے، لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، ایس اوپیزکا خیال رکھا جائے، کورونا کیسز جب کم تھے تو ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جاتا تھا،  اب جب بہت تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے تو لوگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ ویکسین کورونا کا مکمل علاج نہیں ہے لیکن اس سے خطرات کم ہوجاتے ہیں، ویکسینیشن، ماسک اور فزیکل ڈسٹینس کورونا کا حل ہے، چند دنوں تک اسپتالوں میں کورونا بیڈز کی گنجائش بڑھا کر 5 سو تک لے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر