Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ویڈیو وائرل

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ویڈیو وائرل
Advertisement

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور تامل اداکار ویشال شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تامل اداکار ویشال کا شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کا ایکشن سین شوٹ کررہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویشال رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں اور فلم کے کلائمیکس سین کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

رسیوں سے بندھے ہونے کے باوجود ویشال دوبار کسی سخت چیز سے زوردار طریقے سے ٹکراتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمر پرچوٹ آگئی۔

اداکار کے زخمی ہونے پر صارفین ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ویشال کی فلم کا نام ابھی تک منظرعام پر نہیں آیا ہے جب کہ اس فلم کو سروانن ڈائریکٹ کررہے ہیں اور یہ ان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر