Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے، شیخ رشید
امپورٹڈ حکومت

شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کا افتتاح کیا، کل شام 7 بجے لال حویلی سے    پی ٹی آئی کی فتح کا اعلان کروں گا، پی ٹی آئی چاہے ایک ووٹ سے حکومت بنائے لیکن بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی، رینجرز اور فوج بھی الیکشن میں موجود ہوگی، پیپلزپارٹی ن لیگ سے سیٹ زیادہ لے سکتی ہے، مریم نواز صاحبہ کو مفت مشورہ دیتا ہوں، چارٹرڈ طیارہ بھیجتا ہوں نواز شریف واپس آجائیں، جب الیکشن میں شکست ہو گی تو واویلا ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں، پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیےموجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول کہے کہ کشمیر آرہا ہوں تو اسے کون روک سکتا ہے، یہ کہتے ہیں اسلام آباد آئیں گے، کوئی مسئلہ کبھی اپنے صوبوں میں بھی حل کریں، مولانا فضل الرحمٰن کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے، میڈیا پر لیڈر بننا ہے تو ریٹنگ کے لحاظ سے سب سے بڑا لیڈر میں ہوں، میری پارٹی مقبول ترین پارٹی ہے لیکن سیٹ ایک ہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا، عمران خان نے مجھے افغان بچی کے اغوا کی تحقیقات کا کہا، افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا کیس نہیں ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف آپ کہاں سے کشمیری ہیں؟ آپ کیا پیغام دے رہے ہیں کشمیر کو؟ مودی سے پگڑیاں بدلتے رہے ہیں، اس ملک کا وزیرداخلہ کشمیری ہے، یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کشمیر فروش ہے، نواز شریف اب کیوں واویلا کر رہے ہیں، نوازشریف واپس آئیں تو فول پروف سیکیورٹی دوں گا، میں 100 فیصد کشمیری ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، مریم نواز کی سیاست کو اسکی زبان تباہ کردے گی، پی ٹی آئی حکومت ووٹ کی اکثریت بنائی گی، پھر آپ انکا رونا اور سیاپے سنیے گا، ابھی سے کہہ رہے ہیں ڈبے کی حفاظت کرنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر